24 جون 2015 - 02:43
خبردار،سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو وارننگ دے دی

وکی لیکس کی طرف سے سعودی عرب کی حساس دستاویزات افشاءکرنے کے اعلان کے بعد سعودی حکام نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا یا دیگر کسی بھی ذریعے سے ”جعلی“ دستاویزات کسی دوسرے شخص تک نہ پہنچائیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وکی لیکس کی طرف سے سعودی عرب کی حساس دستاویزات افشاءکرنے کے اعلان کے بعد سعودی حکام نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا یا دیگر کسی بھی ذریعے سے ”جعلی“ دستاویزات کسی دوسرے شخص تک نہ پہنچائیں۔ یہ ہدایات سعودی وزارت خارجہ نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر جاری کیں۔وکی لیکس کے اعلان کے بعد سعودی حکام کی جانب سے اس معاملے پر یہ پہلا بیان ہے۔ تاہم سعودی حکام نے تاحال وکی لیکس کی جانب سے افشاءکی جانے والی دستاویزات کی تردید نہیں کی۔

اتحاد ائیرلائن کاجہاز میدان جنگ بن گیا،مسافر گتھم گتھا ،وجہ ایسی کہ جان کر ہنسی نہ رکے
وکی لیکس نے 60ہزار حساس سعودی دستاویزات منظر عام پر لانے کا اعلان کیا تھا جس میں سے 5ہزار دستاویزات وکی لیکس کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جا چکی ہیں۔ وکی لیکس کے مطابق یہ دستاویزات سعودی عرب کے سفارتخانوں کے مابین گفت و شنید، سفیروں اور دیگر حکام کی ای میلز اور رپورٹس پر مبنی ہیں۔ تاہم وکی لیکس نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے کن ذرائع سے یہ دستاویزات حاصل کی ہیں اور تاحال کسی بھی ذرائع سے ان دستاویزات کے اصلی ہونے کی تصدیق بھی نہیں ہو سکی۔

.......

/169